ملائیشین کے وزیراعظم مہاتیر محمد نے روانگی سے قبل جے ایف 17تھنڈر طیارے کا معائنہ کیا ، انھوں نے جے ایف17طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔تفصیلات کے مطابق ملیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان پریڈ کی تقریب میں شرکت کے بعد اور تین روزہ دورہ مکمل کرکے وطن روانہ ہوگئے ، حکام نے مہاتیر محمد کو جے ایف 17تھنڈر طیارے سے متعلق بریفنگ دی اور اور اہم فیچرز سے آگاہ کیا جبکہ انھوں نے جے ایف17 طیارے کا اندورنی معائنہ بھی کیا۔یوم پاکستان پریڈ میں پاک فضائیہ کے جےایف سیونٹین تھنڈر طیارے نے تھنڈرٹرن کئے اورفضا میں قوس و قزح کے رنگ بکھیردیئے، جس پر شرکا داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024