یوم پاکستان کے موقع پر فوجی پریڈ میں ترکش پائلٹ نے ایف 16 کی انتہائی نچلی پروازیں کیں۔وہ ایف16 طیارے کو 108 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر لے آئے تھے۔قومی تقریب کے مہمانان اور شرکاء کو حیران کر دیا۔ترکش فوجی ہوا باز نے انتہائی غیر معمولی صلاحیت کا مظاہرہ کیا۔فضائی مظاہرے کے دوران ترک میزبان نے مائیک سنبھال لیا اور اردو میں پاکستانی قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔دوست ممالک کے وفود کو بھی ان کی زبانوں میں خوش آمدید کہا گیا۔پاک چین دوستی کا تذکرہ کرتے ہوئے روایتی انداز میں ہمالیہ سے بلند،سمندر سے گہری،شہد سے میٹھی اور فولاد سے مضبوط تعلقات کی گونج سنائی دی۔دوست ممالک کے چھاتہ برداروں نے اپنے اپنے ممالک کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور اس جھنڈوں کو اترتے ہوئے انتہائی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمین پر نہیں لگنے دیا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024