وزیراعلی سندھ نے مفتی تقی عثمانی پر حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کے نابینا بچوں کا علاج کرانے اور انہیں تعلیم دلوانے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ صوبائی وزرا کے ہمراہ مفتی تقی عثمانی کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے ان کی خیریت دریافت کی۔مفتی تقی عثمانی نے وزیراعلی سندھ سے گفتگو میں بتایا کہ ان کی گاڑی پر چاروں اطراف سے فائرنگ کی گئی جس پر مراد علی شاہ نے کہا کہ اللہ پاک نے آپ پر کرم کیا اور آپ کو اور اہلخانہ کو محفوظ رکھا۔اس موقع پر مراد علی شاہ نے سندھ پولیس کے شہید اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ شہید اہلکار کے خاندان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے، شہید کے نابینا بچوں کا علاج کرائیں گے اور انہیں تعلیم بھی دلوائیں گے۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024