اسرائیلی فوج نے غزہ میں فائرنگ کر کے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ فائرنگ سے 55 فلسطینی زخمی بھی ہوئےہیں۔ فلسطینیوں کی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں دو مقامات پرمظاہروں کےشرکا پر فائرنگ کی۔اسرائیل کے خلاف گزشتہ سال 30 مارچ سے شروع کیئے جانے والے ہفتہ وارمظاہروں میں اب تک 257 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ ادھر حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے غزہ میں مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مظاہرین اسرائیل کو یہ پیغام دینے کے لئے جمع ہوئے تھے کہ ہم فلسطین کی آزادی تک جدو جہد جاری رکھیں گے۔ اسماعیل ہانیہ نے ہفتہ وار مظاہروں کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر 30 مارچ کو بڑے اجتماع کی کال دی ہے۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38