کینیڈا کے شہر مونٹریال میں گرجا گھر سے دعائیہ تقریب براہ راست دکھائے جانے کے دوران ایک شخص نے پادری کو چاقو مار دیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کینیڈا کے شہر مونٹریال میں گرجا گھر سے دعائیہ تقریب براہ راست دکھائے جانے کے دوران 26برس کے حملہ آور نے پادری کا پیچھا کیا اور اس کے سینے میں چاقو گھونپ دیا۔چرچ میں موجود جرات مند افراد نے ملزم کا گھیرائوکر کے اسے پکڑ لیا اور پولیس کو بلا کر ملزم کو اس کے حوالے کر دیا۔زخمی پادری کی حالت خطرے سے باہر ہے، یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ملزم نے پادری کو نشانہ کیوں بنایا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024