بلاول دشمن کی زبان بول رہے ہیں، اداروں کو بخش دیں: صمصام بخاری
اوکاڑہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو دشمن کی زبان بول رہے ہیں، سیاست میں ریاستی اداروں اور عدلیہ پر تنقید نہیں کرنی چاہئے ان کو بخش دیں۔ اپوزیشن جمہوریت نہیں کرپشن بچائو پروگرام پر چل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر صمصام بخاری نے کہا کہ مہاتیر محمد کا یہاں آنا عمران خاں پر اعتماد ہے کہ وہ کرپٹ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں ایک فرد نے ہم مسلمانوں پر حملہ کیا یہ ایک فرد کی کارروائی تھی ہم پاکستان میں اپنے اقلیتی بھائیوں کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماے لئے مشکلات ہیں یہ مشکلات اس بجٹ تک ہیں اس کے بعد خوشخبریاں ہوں گی، قبل ازیں وزیر بننے کے بعد پہلی بار اوکاڑہ پہنچنے پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔