حضرت سید ہ زینب رضی اللہ عنہاکا یوم شہادت آج نہایت عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا
احمدیار(این این آئی ) نواسی رسولﷺ خاتون جنت حضرت فاطمۃ الزہرہ ؓکی لخت جگرحضرت سید ہ زینب رضی اللہ عنہاکی یوم شہادت آج -15رجب المرجب بروزہفتہ کو نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا اس دن کی مناسبت سے احمدیارسمیت ملک بھر کی مساجد ،امام بارگاہوں اور دیگر مقامات پر محافل اورمجالس کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گئیں اور فاتحہ خوانی کی جائے گی بعد از مجلس عزا تابوت برآمد ہوگا۔