کرکٹر گوتم گھمبیر بی جے پی میں شامل ہوگئے
ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے سابق ٹیسٹ کرکٹر گوتم گھمبیر نے انتہاپسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کرلی۔ امکان ہے کہ گوتم گھمبیر بھارت کے آئندہ انتخابات میں نئی دہلی کی سات نشستوں میں سے کسی ایک پر بی جے پی کے امیدوار ہوں گے۔