امریکہ کا ایران کے میزائل پروگرام سے وابستہ 14شخصیات ، 17اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان
واشنگٹن (آن لائن+انٹرنیشیل ڈیسک) امریکہ نے شمالی کوریا کی دو شپنگ کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پیانگ یانگ کو جوہری پروگرام سے دستبردار کروانے میں معاونت ملے گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی کوریا کی دو کمپنیوں ڈالیان ہائیبو انٹرنیشنل فریٹ کمپنی لمٹیڈ اور لیوننگ ڈانگزنگ انٹرنیشنل فارورڈنگ کمپنی لمٹیڈ نے شمالی کوریا کو امریکہ پر حملے میں معاونت فراہم کی۔ جس کی وجہ سے ان دونوں کمپنیوں کے ساتھ کسی بھی امریکی شہری کو لین دین کرنے کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ ان کمپنیوں کے تمام اثاثے منجمد کئے جا رہے ہیں۔ امریکہ نے ایرانی میزائل پروگرام سے وابستہ 14 شخصیات اور 17 اداروں پر نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر خزانہ سٹیون منوچن نے میڈیا کو بتایا اب ہم نے فیصلہ کن اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس پی این ڈی پراجیکٹ سے وابستہ شاہد کریمی گروپ بھی فہرست میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا ایران پر دباؤ جاری رکھیں گے۔