آرمی چیف نے بم سکواڈ کے رکن عنایت اللہ کیلئے 50لاکھ روپے انعام کا اعلان کر دیا
راولپنڈی (صباح نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے بم ڈسپوزل سکواڈ کے ممبر عنایت اللہ کیلئے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔2015 میں تمغہ شجاعت حاصل کرنے والے عنایت اللہ ٹائیگر ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے بی ڈی ایس یونٹ کا حصہ ہیں، انہوں نے تین سو بموں، پانچ خود کش جیکٹوں اور دھماکے سے بھری تین گاڑیوں کو ناکارہ بنایا۔ اس دوران وہ متعدد بار زخمی بھی ہوئے۔ عنایت اللہ کی 2014 میں ڈیرہ اسماعیل خان میں ایک بارودی سرنگ کو ناکارہ بنانے کے عمل کے دوران ایک ٹانگ ضائع ہوگئی جسے حال ہی میں مصنوعی ٹانگ سے تبدیل کیا گیا ہے۔ عنایت اللہ مصنوعی ٹانگ لگنے سے بحالی کے عمل کے بعد ایک بار پھر میدان میں آگئے جس پر حکومت نے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں سب سے بڑے سول ایوارڈ سے نواز رکھا ہے۔