قدرتی آفات سے بچائو : ایشیائی ترقیاتی بنک پاکستان کو 15کروڑ کی گرانٹ دیدی
اسلام آباد (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو قدرتی آفات سے بچاؤ کیلئے 15 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کردی ۔ جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق امداد نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے قیام کیلئے فراہم کی گئی ہے ۔چیئرمین ایڈوٹکو ملائیشیا نے کہا کہ ایڈوٹکو تیزی کے ساتھ آئی ٹی ڈھانچے کی کمپنی ہے اور چھ ممالک میں کام کررہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اس کے ایک ہزار ٹاورز کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ایک ہزار سے زائد لوگ کام کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آئندہ چند سال میں ادارہ پچیس کروڑ ڈالر کی اضافی سرمایہ کاری کرے گا۔انہوںنے کہاکہ ادارہ پاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ ہم پاکستان کی انٹرنیٹ کی بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر جدید ٹیکنالوجی متعارف کروائیں گے۔ ادارہ پاکستان کے وزیراعظم کے ویژن کے تحت ڈیجیٹل پاکستان کے لئے کام کریگا۔ پاکستان ڈیجیٹل پاکستان کے قیام میں حصہ بننا چاہتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جدید اور سستی انٹرنیٹ سہولیات سے پاکستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔ ہم پرعزم ہیں کہ ڈیجیٹل پاکستان ایک حقیقت بنے۔ ہم فائیو جی کیلئے پاکستان کو تیار کریں گے۔ ادارہ سرمایہ کاری کے ساتھ افرادی قوت کی تربیت بھی کریگا۔