متعدد وارداتیں،ڈاکوؤں نے لاکھوں روپے کی جمع پونجی لوٹ لی
لاہور( نمائندہ خصوصی )لاہور کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کی جمع پونجی سے لوٹ لی گئی۔ ذرائع کے مطابق برکی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کر رضا کے اہلخانہ سے 4لاکھ 80ہزار کی نقدی طلائی زیورات، مانگا منڈی کے اکبر اور اس کی فیملی سے3لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، فیصل ٹائون کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے سلیمان اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 90ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، مسلم ٹائون کے علاقے میں ڈاکوؤں راحیل اور فیملی سے گن پوائنٹ پر2لاکھ 10ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، شالیمارمیں جہانگزیب اور فیملی سے ایک لاکھ25ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات ،گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے کامران اور فیملی سے 70ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ لوئر مال کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر نوید سے 65ہزار اور موبائل فون، شیراکوٹ سے ڈاکو طاہر سے35ہزار نقدی اور موبائل فون،غازی آباد میں شیراز سے ڈاکو گن پوائنٹ پر20ہزار نقدی اور موبائل فون، بادامی باغ سے ڈاکو گن پوائنٹ پر فیروز حسین سے15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ سبزاہ زار اور غالب مارکیٹ سے گاڑیاں اور نواں کوٹ،شفیق آباد ،ماڈل ٹائون ،بر کی ،لٹن روڈ ،فیصل ٹائون ،یکی گیٹ ،بھاٹی گیٹ ، اچھرہ اور سول لائن کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے۔