ملازمین کی ہڑتال: سندھ میں میٹرک کے امتحانات ملتوی
کراچی (نیٹ نیوز) وزیرتعلیم نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دئیے گئے ہیں۔ محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ہڑتال کے باعث امتحانات کی تیاری مکمل نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب صوبے بھر میں امتحانات کا آغاز یکم اپریل سے ہوگا۔