پاکستان آگہی پروگرام:اساتذہ‘طلبہ کادورہ ایوان کارکنان تحریک پاکستان وایوان قائد اعظم‘موبائل یونٹس کے مختلف تعلیمی اداروں میں لیکچر
لاہور (نیوزرپورٹر) گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ دیو سماج روڈ کی طالبات اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظم اور ستارہ ہائی سکول (گرلز)‘ غازی چوک‘ اویسیہ سوسائٹی کالج روڈ‘ باگڑیاں کی طالبات اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریۂ پاکستان‘ جوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے فورسز اکیڈمی‘ -3 کینال پارک‘ گلبرگ II کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 170تھی۔