صوفیہ یزدانی آج صدارتی تمغۂ برائے حسن کار کردگی وصول کریں گی
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) نوائے وقت کراچی سے وابستہ معروف صحافی صوفیہ یزدانی آج یوم پاکستان کے موقع پر گورنر ہاؤس کراچی میں قومی اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب میں حکومت پاکستان کی جانب سے صدارتی تمغہ برائے حسن کار کردگی وصول کریں گی ۔ یہ اعزاز انہیں گورنر سندھ عمران اسماعیل عطا کرینگے ۔ انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کار کردگی ان کی گراں قدر اور نمایاں قومی صحافتی خدمات کے اعتراف میں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔۔صوفیہ یزدانی اس سے پہلے صحافت کے اعلیٰ ترین ایوارڈ ’’اے پی این ایس جرنلسٹس ایوارڈ‘‘ سمیت متعدد ایوارڈ حاصل کر چکی ہیں۔