ملک کی ترقی کیلئے تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے‘ رائے عقیل عباس بھٹی
لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری تاریخ کا بہت اہم دن ہے۔ اس روز برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے ایک الگ ملک کے قیام کا فیصلہ کیا اور قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں 7 برس کے مختصر عرصہ میں اس خواب کو حقیقت کر دیا۔ پاکستان کی ترقی کیلئے آج بھی تحریک پاکستان کے جذبے کی ضرورت ہے۔ ملک قائداعظمؒ کے اصولوں اتحاد‘ تنظیم اور ایمان پر عمل سے ترقی کے راستے پر گامزن ہو گا۔ پاکستان کو قائدؒ اور اقبالؒ افکار کے مطابق اسلامی جمہوری ملک بنانے کیلئے پوری قوم متحد ہو جائے‘ ہماری طاقت اتحاد میں ہے۔