سرکاری سکولوں میں گراؤنڈز بنانے کے احکامات جاری
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب حکومت نے نئے مالی سال میں تمام سکولوں میں گراؤنڈ بنانے کے احکامات جاری کر دیئے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے محکمہ تعلیم کو احکامات جاری کئے ہیں کہ نئے مالی سال میں تمام سرکاری سکولوں کے اندر کھیل کے میدان بنائے جائیں اور جن سکولوں کے اندر میدان پہلے سے موجود ہیں اس کی تزئین و آرائش کی جائے اور چھوٹے بچوں کیلئے جھولے بھی لگائے جائیں۔