حضرت علیؓ نے نبوت ورسالتؐ کی تصدیق کرکے سابقون میں مقام حاصل کیا:سید جواد نقوی
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے کہا ہے کہ امیرالمو منین حضرت علی ؓکو نبوت ورسالت کی تصدیق کرنے میں امت اسلامیہ میں وہ امتیاز حاصل ہے، جو کسی اور کے پاس نہیں۔دعوت ذوالعشیرہ کے موقع پر آپ نے سب سے پہلے اعلان کیا کہ وہ سیدا لمرسلین کا ساتھ دیں گے۔ قرآن کا راستہ اور رخ دیکھ کر چلیں گے تو سبقت حاصل کریں گے۔ حضرت علی ؓ کا پیروکار ہونا اور ان کا دامن تھام کے آگے بڑھنا ہے۔امریکہ ، اسرائیل و دیگر قوتوں نے مل کر تشیع کا مقابلہ کرنا چاہامگر ناکام رہے۔ جامعہ عروۃ الوثقیٰ کسی بیرونی امداد نہیں،پاکستان کے مومنین کی کاوش اور پسماندگی سے نکلنے کے سفر کا آغاز ہے۔ وحدت صرف انتخابات کے دنوں میں ہی نہیں، پورا سال نظر آنی چاہیے۔سیاست اور دین میں قرآن کی زبان استعمال کرنی چاہیے۔