سرکٹ شارٹ کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی،3بہن بھائی زخمی
فیروزوالہ ( نامہ نگار )نواحی بستی عنایت پارک (جیاموسیٰ ) کے رہائشی حافظ سیف اللہ کے گھر میں بجلی کے میٹر سرکٹ شارٹ سے دھماکا،آگ بھڑک اٹھی جس سے اس کے تین بچے سمیع اللہ 11سال ، غفرح 7سال اور عبداللہ 5سال جھلس کر زخمی ہو گئے ،ریسکیو کاعملہ تاخیر سے پہنچالوگوں نے طبی امداد کے لیے ہسپتال داخل کروادیا گیا۔