صوبائی وزیر راجہ بشارت کی زیرصدارت امن و امان کی صورتحال پر اجلاس
لاہور (سپیشل رپورٹر) صوبائی وزیر قانون‘ پارلیمانی امور و بلدیات راجہ محمد بشارت کی زیرصدارت کیبنٹ سب کمیٹی لاء اینڈ آرڈر کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری داخلہ طارق محمود جاوید‘ ایڈیشنل سیکرٹری انٹرنل سیکورٹی ظہور احمد‘ ڈپٹی سیکرٹری انٹرنل سکیورٹی ڈاکٹر احسن منیر بھٹی بھی موجود تھے جبکہ آئی جی پنجاب‘ ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے اعلیٰ افسران نے بھی شرکت کی۔