گڈز ٹرانسپورٹر کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے: بچو پہلوان
لاہور (اپنے نامہ نگار سے) پنجاب حکومت کی طرف سے جلد ہی ہائی ویز پر گڈز ٹرانسپورٹرز کی سہولت کے لئے ریسٹ ہاؤس بنائے جائیں گے تاکہ ٹرانسپورٹرز وہاں ریسٹ کر سکیں۔ گاڑیاں بنانے کے لئے بڑی بیرونی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے نہ صرف ملکی ضروریات کو پورا کیا جائے گا بلکہ ایکسپورٹ بھی کیا جائے گا تاکہ ملکی آمدنی میں اضافہ ہو سکے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین بچو پہلوان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات مرزا ارشد بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ گڈز ٹرانسپورٹ کا ملکی ترقی میں اہم کردار ہے۔