عمران خان آئندہ ماہ نیا پاکستان ہاوسنگ کے پہلے منصوبہ کا افتتاح کرینگے
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وزیر آعظم عمران خان اپریل کے دوسرے ہفتے میں نیاء پاکستان ہاوسنگ کے پہلے منصوبے کا افتتاح کریں گے ،اس سلسلے میں ان کی صدارت میںاجلاس ہواجس میںمختلف امور کا جائزہ لیا گیا ،وزیر آعظم کا بتایا گیاکہ نیاء پاکستان ہاوسنگ منصوبے کے متعلق قانون سازی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اسے کابینہکمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے گا ،اسلام آباد میں 4،لاہور میں ایک کو یٹہ میں بھی ایک سایٹ کو منتخب کر لیا گیا ہے ،بلند عمارات کی تعمیر کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ جو ماڈل اسلام آباد میں اختیار کیا جائے گا اسے دوسرے شہروں میں بھی اپنایا جائے گا ،وزیر آعظم نے کہا کہ ہاوسنگ پراجیکٹ حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے جس سے معیشت کی ترقی ہو گی،روزگار میں اضافہ ہو گا ،50لاکھ گھروں کی تعمیر تحریک انصاف کے منشور کا اہم جزو ہے ۔دریں اثنا وزیر آعطم سے این ڈی یو کی ورکشاپ کے شرکا ء نے ملاقات کی ،شرکا نے وزیر اعظم سے سوالات بھی کئے۔