تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری ، ایک سوار جاں بحق دوسرا زخمی
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سہالہ کے علاقے میں تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری جس سے ایک کار سوار جاں بحق دوسرا شدید زخمی ہوگیا پولیس نے بتایا کہ بحریہ ٹائون کے قریب کار نمبرLRY - 657 تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد بے قابو ہوکر کھائی میں گر گئی جس سے جہانزیب ولد عظمت جاں بحق اور راجہ بلال کیانی شدید زخمی ہوگیا زخمی کو فوری طبی امداد کیلئے بینظیر بھٹو ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثے کی جانے وقوعہ کا جائزہ لینے وفاقی ٹریفک پولیس کی ٹیم بھی پہنچ گئی پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔