دکان میں دوران ڈکیتی مذاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی
راولپنڈی ،اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ نیو ٹائون کوقاسم نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر مجھ سے پرس چھین لیا جس میں دس ہزار روپے کی نقدی اور دیگر اشیاء تھیں تھانہ مورگاہ کو عمر افضل نے بتایا کہ میرے پلاٹ سے پانچ ٹن سریا چوری ہوگیاتھانہ نیوٹاون کو شکیل نے بتایا کہ میری کرولا کار چوری ہوگئی تھانہ چونترہ کو اشفاق نے بتایا کہ میری گائے ، بچھڑا اور بکری چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو سفیر نے بتایا کہ مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نیوٹائون کو زوہیب نے بتایا کہ میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیاتھانہ شہزاد ٹائون کو سیف سٹی نے اطلاع دی کہ پولی کلینک میں ڈکیتی کی واردات میں زخمی علاج کیلئے آیا ہے جس پر پولیس ہسپتال پہنچ گئی جہاں زیر علاج زخمی نے بتایا کہ میری احمد ہارڈ ویئر میں چار لڑکے داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پرنقدی لوٹنے پر مذاحمت پر فائرنگ کردی مجھے کندھے میں گولی لگی ڈاکو فرار ہوگئے تھانہ آئی نائن کو نعمان رمضان نے بتایا کہ شفاء ہسپتال کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل چوری ہوگیا تھانہ کوہسار کو حمزہ کیانی نے بتایا کہ چڑیا گھر کی پارکنگ سے میرا موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا ۔