توہین رسالت کیس ، ڈاکٹر افتخار کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین رسالت کے مقدمہ میں ملزم ڈاکٹر افتخار کی بریت کے فیصلہ کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر کر دی ہے۔اپیل کی سماعت چھ سال بعد ہوگی ، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہرمن اللہ 25 مارچ کواپیل کی سماعت کریں گے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیخ عثمان نے 2013 میں بریت کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ ٹرائل کورٹ نے ڈاکٹرافتخارشیخ کو 2 جولائی 2013 کو توہین رسالت کے الزام سے بری کر دیا تھا۔ ڈاکٹر افتخار پر ان کے بھتیجے شیخ عثمان نے توہین رسالت کا الزام عائد کیا تھا ، انڈسٹریل ایریا پولیس اسٹیشن اسلام آبادمیں ایف آئی آر درج کی گئی تھی جبکہ 9 دسمبر 2012 کو ڈاکٹر افتخار کو اسلام آباد سے گرفتار کیاگیا تھا۔