لاہور: گھریلو تنازعے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کا قتل کردیا
لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں مہندی کی تقریب کے دوران گھریلو تنازعے پر بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی شہباز کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کردیا۔ شہباز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔لاہور کے علاقے مصطفی آباد میں شادی والے گھر میں صف ماتم بچھ گئی،خون سفید ہو گیا ، بھائی نے معمولی جھگڑے پر شادی والے دن چھوٹے بھائی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا ۔ مہندی کی تقریب کے دوران گھریلو جھگڑے پر بڑے بھائی امتیاز نے چھوٹے بھائی شہباز کو چھریاں ماردیں۔ شہباز کو زخمی حالت میں سروسز اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش مردہ خانے منتقل کردی۔