راولاکوٹ: پولیس فائرنگ سے زخمی نعیم بٹ جاں بحق، شہر میں ہنگامے
راولاکوٹ ( اے این این ) سیز فائر لائن پر گولہ باری کے خلاف امن مارچ کرنے والے لبریشن فرنٹ (امان) کی ریلی پر پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جے کے ایل ایف راولاکوٹ کے کارکن نعیم بٹ جام شہادت نوش کرگئے۔ راولاکوٹ میں ہنگامے شروع، نعیم بٹ کو بازو میں گولی لگنے سے پمز اسلام آباد منتقل کر دیا گیا تھا۔
جہاں گزشتہ رات جان کی بازی ہار گئے ان کا جسد خاکی جمعرات کی صبح جب راولاکوٹ پہنچا تو ہزاروں افراد نے بلدیہ اڈہ سے جسد خاکی کو پیدل مارچ کی صورت شہر لایا۔شرکاء ّآزادی کے حق میں اور غیر ملکی فوجوں کے انخلا کے نعرے لگا رہے تھے۔عوام شرکاء جلوس پر فائرنگ کروانے والے ڈپٹی کمشنر راجہ طاہر ممتاز کی بر طرفی اور گرفتاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔