ایک تصویر………… ایک کہانی
زیرنظرتصویر میں مظفرآباد کا 65 سالہ بزرگ علی شان باڑہ مارکیٹ کے رش والے علاقے پلاسٹک کی ٹوکری اٹھائے دال سویاں بیچ کر اپنی فیملی کی جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے۔ وہ ہزارہ کالونی میں بڑے بچے کی وفات کا غم دل سے لگائے بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہائش پذیر ہے۔ وہ گلی کوچوں میں بھیس بدل کر بھیک مانگنے اور محنت سے جی چرانے والوں کیلئے نمونہ عمل ہے اور اپنی محنت و مشقت سے یہ پیغام دے رہا ہے کہ ’’محنت کرے انسان تو کیا ہو نہیں سکتا‘‘تحریرو تصویر ا یم جاوید