صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) جج کی تبدیلی کے باعث پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی حاجی نواز کھوکھر کے بھائی امتیاز عرف تاجی کھوکھر وغیرہ کیخلاف صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 29مارچ تک ملتوی کر دی گئی ۔جمعرات کو فاضل عدالت کے جج کے تبدیل ہونے اور انکی جگہ تعینات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نادیہ اکرام ملک کے چارج نہ سنبھالنے کے باعث سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کر دی گئی ،مقدمہ میں نامزد ملزمان امتیاز عرف تاجی کھوکھر ،فرخ کھوکھر وغیرہ کیخلاف تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے پلاٹ کے تنازع پر فائرنگ سے صابرہ بی بی نامی خاتون کو قتل کرنے پر مقدمہ درج کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا جبکہ مقدمہ میں نامزد ملزم امتیاز عرف تاجی کھوکھر میڈیکل گراونڈپر عدالت سے ضمانت پر ہے۔