پنجاب وائلڈ لائف پالیسی و ایکشن پلان کا ڈرافٹ تیار کرلیا گیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پنجاب وائلڈلائف پالیسی وایکشن پلان کا ڈرافٹ تیا رکرلیا گیا ہے۔ڈرافٹ کا ایڈمنسٹریٹوڈیپارٹمنٹ بھجوانے سے پہلے دوبارہ جائزہ لیا جائے۔ تمام فیلڈ افسران کا سمپوزیم بلا کر ان کی آراء اورتجاویز کو بھی شامل کیا جائے ۔تاکہ فول پروف پالیسی کی تشکیل ممکن بنائی جاسکے۔اس امر کا فیصلہ گذشتہ روز ڈائریکٹر وائلڈلائف محمد نعیم بھٹی کی زیر صدارت پنجاب وائلڈلائف پالیسی و ایکشن پلان کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا جس میں ڈائریکٹر لاہور چڑیا گھر حسن علی سکھیرا، عامر مسعود، چودھری شفقت علی، مظہر امتیاز، رائے زاہد علی، محمد ندیم قریشی،کرن سلیم بھی موجود تھیں۔ اجلاس میں تجاویز دی گئیں کہ وائلڈلائف کی محفوظ پناہ گاہوں کو محکمہ کے زیر انتظام دیا جائے تاکہ محکمہ جنگلات کی طرف سے وہاں درختوں کی کٹائی وجہ سے جانوروں اورپرندوں کے مساکن کو محفوظ بنایا جا سکے۔ ڈائریکٹر وائلڈلائف محمد نعیم بھٹی نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف سائنسز مظہر امتیاز اور ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف ٹریننگ رائے زاہد علی کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ اجلاس میں وائلڈلائف پالیسی کے تمام مندرجات کادوبارہ جائزہ لے کر بریفنگ دیں اور اجلاس میں طے پانے والے معاملات کوڈارفٹ پالیسی میں شامل کیا جائے