سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کیخلاف زمین کے تنازع پر دائر دعوی خارج
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نور محمد بسمل نے سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کیخلاف زمین کے تنازع پر دائر دعوی خارج کر دیا فاضل عدالت میں چکری سے تعلق رکھنے والے چودھری مظفر نے بذریعہ کونسل غلام اصغر کھوکھر ایڈووکیٹ ماتحت عدالت سے 5کنال 10مرلے اراضی کے تنازع پر چودھری نثار علی خان کے حق میں فیصلہ آنے پر اپیل دائر کر رکھی تھی چودھری نثار علی خان کی جانب سے سید عقیل عباس کاظمی ایڈووکیٹ کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے جمعرات کو عدالت نے دائر اپیل خارج کرتے ہوئے ماتحت عدالت سے چودھری نثار کے حق میں دئیے گئے فیصلہ برقرار رکھا۔