یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان
اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) یکم اپریل سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان ہے۔ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت 3 سے 4 روپے فی لٹر بڑھ سکتی ہے۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ اور ڈالر مہنگا ہونے سے حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 سے 4 روپے کا اضافہ کر سکتی ہے۔ مارچ سے اب تک عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 5 ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔