قانون ناموس رسالت‘ عقیدہ ختم نبوت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے: اشرف آصف جلالی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کے زیر اہتمام چیئر مین ڈاکٹر محمد اشرف جلالی اور پیر محمد امین اللہ نبیل سیالوی کی قیادت میں سرگودھا میںآثار رسول ﷺ مارچ نکالا گیا۔ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم قانونِ ناموسِ رسالت 295C کے تحفظ کے لئے اورعقیدہ¿ ختمِ نبوت کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اذان سے پہلے اور بعد میںسپیکر میں درود و سلام کی پابندی کاکوئی نوٹیفیکیشن برداشت نہیں کریں گے دنیا کی کوئی طاقت عاشقانِ رسول ﷺ کو اپنے آقا و مولاﷺ پر درود و سلام پڑھنے سے نہیں روک سکتی تحریک لبیک یار سول اللہﷺ داتا گنج بخش ہجویری اور سیدنا غوث اعظم کی نظریات کی وارث ہے۔
اوچھے ہتھکنڈوں سے اس کی مقبولیت کو روکا نہیں جا سکتا ۔ آثار رسول ﷺ کا تحفظ اور ان سے تبرک چودہ صدیوں میں امت کا معمول رہا ہے۔ صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنھم جنہوں نے خود ذات رسول ﷺ کی زیارت کی تھی وہ بھی آثار رسول ﷺ کی زیارت کی تڑپ رکھتے تھے ۔