روٹ نمبر 6پر ایل ٹی سی بسیں بحال کی جائیں: ناظم شوکت
لاہور (پ ر) روٹ نمبر 6کے ٹرانسپورٹر مسافروں کو شدید پریشان کرنے لگے۔ اس روٹ پر اوورلوڈنگ معمول بن گیا ہے ویگنوں میں بزرگ مسافروں کو سیٹ نہ ہونے کے باوجود سوار کرلیا جاتا ہے اور انہیں کھڑا رکھا جاتا ہے اس روڈ پر پرانی بسیں بحال کی جائیں عوامی مسائل کمیٹی کے چیئرمین ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے عوام کو لاہور میں میٹرو، اورنج ٹرین روٹس کے علاوہ دیگر روٹس پر سستی ٹرانسپورٹ مہیا کی جائے