راولپنڈی آرٹس کونسل میں تحریک پاکستان کی نادر اور نایاب تصاویر کی نمائش
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) یوم پاکستان کے حوالے سے راولپنڈی آرٹس کونسل میں تحریک پاکستان کی نادر اور نایاب تصاویر کی نمائش ’’امید کا سفر‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے ۔ نمائش 24مارچ تک جاری رہے گی۔ نمائش کا افتتاح اراکین صوبائی اسمبلی پنجاب تحسین فواد اور زیب النساء اعوان نے کیا۔ نمائش میں 1857کی جنگ آزادی سے لیکر پاکستان کے قیام تک کی 110سے زائد نادر اور نایا ب تصاویر رکھی گئی ہیں ۔ ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے اراکین اسمبلی پنجاب تحسین فواد اور زیب النساء اعوان نے کہا کہ پاکستان ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا نتیجہ ہے ہمیں اس کی ترقی کے لیے مل جل کرکام کرنا ہوگا۔