محکمہ سکولز ایجوکیشن نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کی سرکاری لانچنگ کا اعلان کر دیا
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) محکمہ سکولز ایجوکیشن نے یونیورسل پرائمری ایجوکیشن مہم کی سرکاری لانچنگ کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے مطابق 31 مارچ سے مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اپنےزیرنگرانی سکولز کے ہیڈ ماسٹرز کے ساتھ یو پی ای مہم کے سلسلے میں آؤٹ آف سکولز بچوں کے لئے ڈور ٹو ڈور سروے کریں گے۔ اے ای اوز یونین کونسلز سے بچوں کی پیدائش کا ریکارڈ اکٹھا کریں گے۔ سروے کی ڈسٹرکٹ بک لیٹ (کتابچہ) تیار کی جائے گی۔ ضلع کا سی ای او یو پی ای کے سروے کی مانیٹرنگ کے لئے گریڈ 19 کے کسی افسر کو نامزد کرے گا۔ اے ای اوز بیسٹ سکول چنے گا اور سکول سطح کی آگاہی تقریب منعقد کرے گا ،مہم کے حوالے سے تقریب میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے جائیں گے۔