نجی سکولوں کیخلاف موصول ہونے والی شکایات کے ازا لے کیلئے آن لائن سیل قائم کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)راولپنڈی سمیت صوبہ بھر میںنجی سکولوں کے خلاف موصول ہونے والی شکایات کے ازا لے کیلئے آن لائن سیل قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔،اس سلسلے میں محکمہ تعلیم کو مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ نجی سکولوں کی منہ مانگی فیسوں میں آئے روز اضافہ اورمختلف فنڈز سے نجات دلانے کیلئے پنجاب حکومت نے آن لائن شکایات سیل قائم کرنے کی منظوری دیدی ہے ،جسکے قائم ہوتے ہی شکایت سیل کے افسران والدین کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات کا ازالہ کریں گے ۔