پی ایس ٹی کو گریڈ 16 ای ایس ٹی کو گریڈ 17 اور ایس ایس ٹی کو گریڈ 18 دیا جائے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)پنجاب سکول ایجوکیشن سروس ٹیچر ز ایسوسی ایشن ( ایس ای ایس) کے قائدین محمد شفیق بھلوالیہ، محمد خان اعوان اور چودھری محمد اسلم گجر نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کو دیگر محکمہ جات کے ملازمین کے تعلیمی قابلیت کے تناسب سے پی ایس ٹی کو گریڈ 16 ای ایس ٹی کو گریڈ 17 اور ایس ایس ٹی کو گریڈ 18 دیا جائے جو مختلف محکمہ جات میں میٹرک اور ایف اے پاس ملازمین گریڈ 17 میں کام کر رہے ہیں۔ جبکہ اساتذہ کی تعلیمی قابلیت ایم اے بی ایڈ ،پھر ایم اے ایم ایڈ اور ایم فل ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیار تعلیم بہتر کرنے اور معاشرے میں اساتذہ کا وقار بلند کرنے کے لئے انہیں بہتر مراعات اور گریڈ دینا از حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام صوبوں کے اساتذہ کوٹائم سکیل دئیے جاچکے ہیں جبکہ پنجاب کے اساتذہ کو ہمیشہ سبز باغ دکھائے جاتے رہے ہیں۔