پاکستان ایران بارڈر پر زائرین سے ناروا سلوک ناقابل قبول ہے: شیخ طارق عباس
لاہور (پ ر) تحریک تحفظ حقوق زائرین ایران، عراق اور شام کے چیئرمین طارق عباس نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے بارڈر پر زائرین کے ساتھ ناروا سلوک کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایران جانے والے زائرین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں بھی وہاں پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں قونصلیٹ جنرل ایران، وفاقی سیکرٹری داخلہ پاکستان، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈائریکٹر جنرل امیگریشن کو درخواستیں بھی دی جاچکی ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستان ریلوے کے ٹائم ٹیبل کا شیڈول کوئٹہ سے زائد ان براستہ البدین اور زاہدان سے کوئٹہ براستہ البدین 15دن کے بعد ٹرین چلتی ہے اس کو فوری طور پر زائرین کیلئے چلایا جائے