ویمن میڈیا سنٹر خواتین کیلئے یو نیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے، فرحت اللہ بابر
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)وویمن میڈیا سنٹر کی جانب سے وویمن جرنلسٹس کے لئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہو ئے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ وویمن میڈیا سنٹر کی سربراہ با اختیار خواتین کے لئے ایک یو نیورسٹی کا درجہ رکھتا ہے۔ بطور صحافی آ پکا اوڑھنا بچھونا الفاظ ہیں اور اگر الفاظ کی حرمت کھو جائے تو کبھی واپس نہیں آسکتی، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کے لئے معلومات تک رسائی کا قانون بن چکا ہے جو ہمتِ کفر اور جراء ت تحقیق میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے اس کا مثبت استعمال صحافیوں کے لئے ہتھیا رکا درجہ رکھتا ہے ۔ اسی موقع پر فافین کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد فیا ض نے کہا کہ حالیہ تحقیق کے مطابق پاکستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ خواتین کے ووٹ کا اندارج ہی نہیں ہے ۔ دس فی صد مخصوص افراد کے لئے پولنگ بوتھس میں ووٹ ڈالنے کے لئے بنیادی سہولیات کی فراہمی ہی یقینی نہیں بنائی جاتی ہے ۔