پاکستان عطیہ خداوندی، قومی بیانیہ تسلیم کرکے امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے: ناصر جنجوعہ
اسلام آباد (این این آئی)قومی سلا متی سے متعلق وزیر اعظم کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل(ر)ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ اسلام کے نام پر ملنے والا ملک پاکستان اور عطیہ خداوندی ہے ¾ ہمیں اپنے رویوں میں سدھار لانا ہوگا ¾ یہ وقت مزید تقسیم ہونے کا نہیں ¾ ایک دوسرے سے جڑے رہنے اور ایک دوسرے کو گلے لگانے کا وقت ہے ¾ریاست کو غیراسلامی قرار دینا کسی صورت درست نہیں،قومی بیانیہ کو تسلیم کرنے سے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے۔ہمیں اپنے رویوں میں سدھار لانا ہوگا۔
جمعرات کو وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام سیرت النبیﷺ کی روشنی میں مذہبی رواداری کے فروغ کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ملک میں امن اور سلامتی ہمیشہ میری سوچ کا محور رہی ہے کیونکہ میں جنگ کی قیمت اور امن کے فائدوں سے واقف ہوں دعا گو ہوں جو رواداری کا پیغام ہم دینے جارہے ہیں وہ ہر دل میں گھر کر جائے۔ انہوں نے کہا کہ امت محمدیﷺ میں پیدا ہونا ہماری خوش قسمتی ہے اور اسلام کے نام پر ہمیں ملنے والا ملک پاکستان ایک اور عطیہ خداوندی ہے ہمیں ان نعمتوں کا شکر بجا لاتے ہوئے معاشرے میں رواداری کے فروغ کی جانب بڑھنا ہے۔ہمیں اپنے رویوں میں سدھار لانا ہوگا کیونکہ اللہ اور اس کا رسولﷺ نہیں چاہتا کہ اس کا دین تقسیم اور تفریق کا شکار ہو اور ہم مختلف فرقوں میں بٹ جائیں دین کے بجائے اپنے مسالک کی ترویج کریں۔
ناصر جنجوعہ