عوامی مقامات پر معیاری اشیاء کی فراہمی کیلئے کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں، عوامی مقامات کی کینٹینوں پر معیاری اشیاء کی فراہمی کے پیش نظر تمام چھوٹی، بڑی بیکریوں، کیٹرنگ کمپنیوں کو پری کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اشیاء خورونوش کی سپلائی صرف منظود شدہ ادارے ہی کر سکیں گے۔ تمام کینٹینوں، فوڈ سپلائرز کو پری کوالیفائی عمل میں شمولیت کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔