ٹیوٹا نے 3 برسوں میں 95 ہزار نوجوانوں کو آن جاب ٹریننگ دی:عرفان قیصر
لاہور(نیوز رپورٹر) چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ ٹیوٹا نے تین سالوں میں 95 ہزار طلبا کو آن جاب ٹریننگ فراہم کی جو کسی بھی ادارے کی اب تک سب سے زیادہ تعداد ہے۔ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عرفان قیصر کا کہنا تھا کہ بہت جلد 2 لاکھ تک بڑھا دیا جائے گا۔ آن جاب ٹریننگ جسے اپرنٹس شپ بھی کہتے ہیں تمام ترقی یافتہ ممالک میں کرائی جاتی ہے جس کا مقصد طلبا کو تعلیم حاصل کرنے کے دوران ہی انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔ ٹیوٹا کے طلبا کو ماہانہ 7 ہزار وظیفہ بھی دیا جاتا ہے۔