روپے کی بے قدری نقصان دہ ہے: اشرف بھٹی
لاہور(کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے روپے کی بے قدری کو معیشت کیلئے نقصان دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مشاورت کا عمل شروع کرے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی بے قدری سے ہر طبقے میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی ہے۔