کو ئٹہ میں سیکیو رٹی فورسز پر حملہ نا کا م حملہ آور ہلا ک کو ہلو سے بھا ری اسلحہ بر آمد
کوئٹہ(نما ئندہ نوائے وقت)کوئٹہ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پرخودکش حملے کی کوشش ناکام فورسز کی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ،سکیورٹی فورسزذرائع کے مطابق جمعرات کی صبح کوئٹہ کے علاقے کچھ موڑ کے قریب مسلح خودکش حملہ آور نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کر نے کی کوشش کی تاہم اس کی جیکٹ نہ پھٹنے کے باعث حملہ ناکام ہوگیا جبکہ فورسز کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور موقع پر ہلاک ہوگیا ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بم ڈسپوزل اسکواڈ طلب کرلیا جس نے حملہ آور کی جیکٹ کو ناکارہ بنادیا ،پولیس نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو تحویل میں لے کر شناخت کے لئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیا ۔بلوچستان کے ضلع کوہلو میں حساس ادارے کی اطلاع پر ایف سی اور لیویز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ڈپٹی کمشنر کوہلو آغا نبیل اور ونگ کمانڈر میوند رائفل فیصل فاروق نے ایف سی کینٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ کارروائی حساس ادارے کی خفیہ اطلاع پر کی گئی ہے اسلحے میں آر پی جی سیون گولہ 32،آر پی جی سیون فیوز 70،اینٹی ٹینک مائنز 41،میزائل فیوز 173،ماٹر گولہ 29 اور 8300سے زیادہ رونڈ شامل ہیں آپریشن میں لیویز اور ایف سی کے سیکڑوں کمانڈوز نے شرکت کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کاسلسلہ جاری رہے گا اور ہماری کوشش ہے کہ تخریب کاروں کاگھیرا تنگ کرکے ان کو گرفتار کرلیے،
کوئٹہ حملہ آور ہلا ک