یوم پاکستان ہمیں وطن کی محبت کے جذبے سے سرشار کرتا ہے ‘ پرنس محی الدین بلوچ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ملک کی سلامتی کیلئے جان حاضر ہے23مارچ ہمیںاپنے وطن کی محبت کے جذبہ کو سرشار کرتا ہے۔پرنس محی الدین بلوچ کی میڈیا سے بات چیت ،سابق وفاقی وزیر کے سندھ بلوچستان کے دورے مختلف مقامات پر تقریبات میںشرکت آئندہ انتخابات میںعوام کوووٹ کے درست استعمال کامشورہ لٹیروں چوروں اور کرپٹ افراد کو ایوانوںسے دوررکھا جائے تاکہ آنے والا وقت عوام کیلئے آسانیاں لائے بلوچ رابطہ اتفاق تحریک کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر پرنس محی الدین بلوچ نے بلوچ ہا?س کراچی اور لسبیلہ بلوچستان میںدوراستقبالیہ تقریب کے اختتام پر دوست محمد مسعود رئیس الانہ رند رمضان جاموٹ ،عابد محمد چشتی ،وڈیرہ غفار ستار ،سمالاڑی ،شعیب بلوچ ،سہیل بلوچ اور میڈیا سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میںکرپشن کیخلاف جو صفائی مہم جاری ہے اس میںتیزی لائی جائے اورعوام کی دولت کو ملک کے خزانہ میںڈالاجائے اور عوام کی بہتری خوشحالی اور روز گار کیلئے استعمال کی جائے انہوںنے سندھ بلوچستان کے مختلف وفود سے بھی ملاقات کی۔انہوںنے کہا کہ اب وقت آرہا ہے کہ ہم اپنی کرنیوالی نسلوں کو کرپٹ حکمرانوں سے دور کردیں اس لئے ضروری ہے کہ ہم آئندہ انتخابات میںاپنے ووٹ کا درست استعمال کریں۔