قلت آب کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے
کراچی (نیوز رپورٹر)بین الاقوامی عالمی ادارے آئی ایم ایف(IMF) کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں قلت آب کے شکار ممالک میں پاکستان تیسرے نمبر پر پہنچ چکا ہے اس کی اہم وجہ پانی کا ذخیرہ نہ کرنا اوراسکا نامناسب استعمال ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرح پانی کو دو حصوں میں تقسیم کردیا جائے ایک حصہ صاف پانی جسے کھانا پکانے اورپینے کے استعمال میں لایا جائے جبکہ دوسرے حصے میں قدرے آلودہ پانی جسے گھریلو و دیگر امور سرانجام دینے کے لئے استعمال کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی اردو یونیوسٹی کے شعبہ ارضیات کے تحت پانی کے عالمی دن کے موقع پرہونے والے آگہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔ شعبہ ارضیات کی چیئرپرسن سیما ناز صدیقی نے کہا کہ بدلتے ہوئے موسم،حکومتی اداروں کی ناقص حکمت عملی،پڑوسی ممالک کی ریشہ