عراق: صوبہ الانبار کے فضائی اڈے پر داعش کا خود کش حملہ، 30فوجی ہلاک
بغداد (اے پی پی) عراقی صوبہ الانبار میں ایک ائر بیس پر خودکش حملے کے نتیجہ میں کم از کم 30 فوجی ہلاک ہوگئے۔ داعش نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خودکش حملہ داعش کے برطانوی شہریت کے حامل رکن ابو موسیٰ البریطانی نے کیا تاہم عراقی فوج نے تردید کرتے ہوئے کہا واقعہ میں صرف حملہ آور ہلاک ہوا۔