جمہوریت‘ انسانی حقوق پر کیوبا سے شدید اختلافات برقرار ہیں: امریکی صدر
ہوانا (نیٹ نیوز‘ نیوز ایجنسی) امریکہ نے کیوبا پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق اور جمہوریت کے حوالے سے اپنی کارکردگی بہتر بنائے جبکہ کیوبا کا کہنا ہے کہ دنیا کا کوئی ایسا ملک نہیں جو انسانی حقوق کے تمام معیارات پر پورا اترتا ہو۔ اوباما کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان جمہوریت اور انسانی حقوق پر اب بھی شدید اختلافات برقرار ہیں۔