عراق،مقتدیٰ الصدرنے دھرنا ختم کرنے کے لیے 26شرائط پیش کردی
بغداد(اے پی پی) عراق کے سرکردہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے دھرنا ختم کرنے کے لیے حکومت کو 26 شرائط پیش کر دی ہیں۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقتدیٰ الصدر نے صدر جمہوریہ، کابینہ، پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں پر اپنے مطالبات کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا وہ مطالبات پورے ہونے تک دھرنا جاری رکھیں گے۔